ایجوکیشن

ساجد معراج کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری 

 

حیدرآباد۔5؍اکتوبر (راست) عثمانیہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر ایگزامنیشنس، کانفیڈنشیل کے پریس نوٹ کے بموجب جناب ساجد معراج ریسرچ اسکالر، شعبۂ قانون جامعہ عثمانیہ کو ان کے مقالے کی کامیاب تکمیل پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا۔ ان کے مقالہ کا موضوع ‘Indian Constitutional Development Through Judicial Interpretation: A Critical Study’

(عدالتی تشریح کے ذریعے بھارتی آئین کا ارتقا :یک ناقدانہ مطالعہ) تھا۔انہوں نے اپنا یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر جی ونود کمار کی نگرانی میں مکمل کیا۔ مقالہ نگارڈاکٹر ساجد معراج ‘ضلع نرمل سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے اسکالر ہیں۔ڈاکٹرساجد معراج فی الحال منڈل پریشد پرائمری اردو میڈیم اسکول، گاجل پیٹ، نرمل میں بہ حیثیت سیکنڈری گریڈ ٹیچر(ایس جی ٹی)خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہیں والدین، ساتھی اسکالرس، اساتذہ اور صحافیوں نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button