تلنگانہ

ملعون نرسنگھا نند کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔آئی یو مسلم لیگ کی اے سی پی نظام آباد کو تحریری یادداشت 

نظام آباد 8 اکٹوبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) غازی آباد اتر پردیش داسنا مندر کے شر انگیز ملعون یاتی نرسنگھا نند سرسوتی کی جانب سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف آج انڈین یونین مسلم لیگ ایک وفد شیخ مجاہد ریاستی آرگنائزر سکریٹری انڈین مسلم یونین لیگ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس نظامِ آباد سے ان کے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی جس میں بتایا گیا کہ یاتی نرسنگھا نند سرسوتی کو امن و امان کا دشمن ، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث شر پسند قرار دیتے ہوئے اس ملعون کی جانب سے وقفہ وقفہ سے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی،

 

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ یاتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ یواے پی اے کا مقدمہ درج کیا جائے اور سخت قانونی سزاء دی جائے ملک سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات میں از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنائے تا کہ مستقبل میں اس کا اعادہ نہ ہو آئے دن ملک کے کسی نہ کسی مقام پر پیغمبر اسلام، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے یادداشت میں بتایا گیا کہ ہندوستان کے آئین میں ذاتی اعتقادات اور عقیدے کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے

 

لیکن شر پسند عناصر تہوار وں سے پہلے مختلف طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں یادداشت میں اسبات کا مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کے ضمن میں این آئی اے کے ذریعہ نفرت پھیلانے والے عناصر کے ذریعہ ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا جائے اور مخالف اسلام نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس یادداشت کی کاپی ریاستی گورنر ، ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، انسپکٹر جنرل پولیس ، ایس ہیچ او ون ٹاؤن کو بھی ارسال کی گئی

 

اس وفد میں مرتضی حسین ٹاؤن صدر انڈین یونین مسلم لیگ نظام آباد ، ایم اے نعیم سکریٹری کے علاوہ سینئر قائد ایم اے جاوید این آر آئی بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button