آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپ۔ اسکول و جونئیر کالج کیلئے 29 دسمبر کو آن لائن امتحان کا انعقاد: سید عبد الحی قادری انجنئیر کا بیان
حیدرآباد 8/ اکتوبر (اردو لیکس)آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح جاریہ سال2024-25اسکولوں و جونیئر کالجوں کے سرکاری و خانگی میں زیر تعلیم طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپ کے لئے آن لائن امتحان منعقد کیا جارہا ہے
سید عبد الحی قادری چیف انجینئر سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا سال 25-2024 جماعت چہارم تا انٹر میڈیٹ 24 اگست تا 30 ستمبر تک صبح 6 بجے تک آن لائن اور آف لائن درخواستیں داخل کی گئی تھی اس ٹسٹ کا انعقاد 29دسمبر بروز اتوار صبح 11 بجے تا 1بجے دوپہر منعقد ہوگا انہوں نے بتایا کہ مارچ/ اپریل سال 2025 میں منعقدہ ہوئے والے ایس ایس سی امتحان تحریر کرنے والے طلباء بھی اپنی درخواستیں دینے کے اہل ہیں سید عبد الحی قادری نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے لئے ان لائن اور آف لائن طریقے پر تحریری امتحان (آئی سی ایس سی،)(سی بی ایس سی)اور اسٹیٹ بورڈ کے ریاضی مضمون بزبان انگریزی (100) معروضی
سوالات کے نشانات پر مشتمل ہوگا امتحان کا انعقاد
تمام اضلاع کے مستقروں اور منڈلس پر منعقد ہوگا
امتحان میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل اور نقد انعام سے نوازا جائے گا اس امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو اسناد و مومینٹوز سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8500212306 پر یا ویب سائٹ
www.apjedu2001.com
پر ملاحظہ کرسکتے ہیں