تلنگانہ

محبوب نگر میں سرسید احمد خان207 ویں یوم پیدائش پرملی محاذ کے زیر اہتمام کل ہند ملی علیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد  _ تفسیر اقبال آئی پی ایس، سمیر احمد صدیقی کا متاثر کن خطاب  

 

محبوب نگر : 18 اکتوبر (اردو لیکس) معمار قوم سر سید احمد خان بانی علی گڈھ یونیورسٹی کے 207ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراؤن گارڈن فنکشن ہال محبوب نگر میں ملی محاذ کے زیر اہتمام کل ہند ملی تعلیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا اس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی اینم سرینواس ریڈیایم ایل اے محبوب نگر، تفسیر اقبال آئی پی ایس اسپیشل سیکریٹری اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ عبیداللہ کوتوال صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیتی کارپوریشن،تلنگانہ،محمد سمیر احمد صدیقی بانی الفس فاونڈیشن نئی دہلی،،جناب داکٹر عبدالقدیر بانی شاہین ادارا جات بیدر کرناٹک،محمد،کریم عرفان صدر انڈین اسوسی ایشن کوویت، محمد سعیدا لدین صدر سیول سرویس اکیڈیمی حیدرآباد،لطیف عطیر آئیایل ایم فاونڈیشن، ماہر تعلیم ڈاکٹر رفیق نے شرکت کی۔ کانفرنس کی سر پرستی محمد ظہیر الدین چیرمین ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن نے کی محمد سلیم نواب صدر تاج دکن ایجوکیشنل سوسائٹی نگران کانرنس رہے جبکہ اخواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ نے صدارت کی کانفرنس کا آغاز حافظ الیاس نقشبندی امام مکہ مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوا طالبات نے نعتیہ کلام اور ترانہ ہندی پڑھا۔ اپنے خطاب میں اینم سرینواس ریڈی ایم ال اے محبوب نگر نے کہاکہ زمانہ بدل رہا ہے ہم کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے زور دے کر کہاکہ جدید تعلیم کواپنانے کی ضرورت ہے اور تکنیکی تعلیم ملازمت کی ضمانت ہے انہوں نے حکومت کی جاانب سے کئے جارہے اقلیتی فلاحی اقدامات کابھی ذکر کیا اورکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ملی محاذ قایدین کی ستائش کی۔ تفسیر اقبال آئی پی ایس اسپیشل سیکریٹری اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ نے خود کو علی گڈھ کا طال علم بتاتے ہوئے کہا کہ علی گڈھ یونیورسٹی کا قیام سر سید احمد خان کا قوم پر ایک احسان عظیم ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں آعلی تعلیم کا حصو ل قوم کے مستقبل کیلئے ضروری ہے انہوں ن حصول تعلیم کیلئے اپنی جدو جہد کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ جستجو اور لگن کے ساتھ کوشش کی جائے تو منزیلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ کریم عرفان صدر انڈین اسوسی ایشن کوویت نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کا ذکر کیا اور کہا کہ بطور علی گڈھ یونیورسٹی کے طالب علم انہوں فراغت تعلیم کے بعد سر سید احمد خان کے نظریہ پر چلتے ہوئے قوم و ملت کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کا کام کیا۔ نئی دہلی سے آئے مہمان مقرر سمیر احمد صدیقی نے اپنے مخصوص انداز گفتگو کے زریعہ متاثر کن خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سائنس اور مذہبی تعلیمات الگ نہیں ہے دونوں اللہ کی تعریف بیان کرتی ہیں انہوں مثالوں کے زریعہ اپنی اس بات کو ثابت بھی کیا۔ سمیر احمدصدیقی نے طلباء سے کہا کہ موبائیل فون میں کھو کر اپنی زندگی برباد نہ کریں بلکہ اسی موبائیل کے زریعہ علم حاصل کرتے ہوئے دنیا کو فتح کریں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے بھی دنیا جہاں میں کامیابیا ں قدم چومتی ہیں شرکائیکانفرنس پر زور دے کر حضور ﷺ کی عفو درگذر کیسنت کو اپنا لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ خود کو زمانہ سے ہمآہنگ کر لو تاکہ اس زمانہ کے ساتھ مسابقت میں کامیاب ہو سکیں۔

 

سمیر احمد صدیقی نے کہا کہ خدا کی عبادت دل سے نے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلے سجدے میں جاؤ تو خدا سے علم مانگ لینا اور دوسرے سجدے میں ہمت کیونکہ علم کے ساتھ ساتھ ہمت و اعتماد کی بھی ضرورت ہے۔سمیر احمد صدیقی نے تقریبا ادیڑھ گھنٹہ مخاطب کیا عبید اللہ کوتوال صدر نشین ریاستی میناریٹی فینانس کارپوریشن نے اپنی مخاطبت میں طلباء سے کہا کہ وہ ہمت سے آگے بڑھیں اور ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی رہیگی اور حکومت بھی طلباء کیلئے ہمیشہ آگے آگے رہیگی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد محبوب نگر میں میناریٹی اسٹدی سرکل کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ محمد تقی حسین تقی کنوینر کانفرنس نے کہا کہ آج کے دن اس کانفرنس کاے انعقاد کا مقصد سر سید احمد خان کی شعبہ تعلیم میں قوم کیلئے کی گئی گرانقدر خدمات کا خراج عقیدت پیش کرنا ہے انہوں نے محبوب نگر میں سر سید کے نظریات اورب مشن کو آگے بڑھانے کیلئے سماج کے متمول شخصیات کو آگے آنے کی اپیل کی حافظ ادریس سراجی، مرزا قدوس بیگ نے نے کانفرنس کو آرڈینیٹر س کی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم میں قوم و ملت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے اور سر سید احمد خان کے مشن کو آگے لیجانے والی شخصیات جناب ڈاکٹر عبدالقدیر بانی شاہین ادارہ جات،محمدظہیر الد ین چیرمین ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن مسجد حسن،کریم عرفان صدر انڈین سوسی ایشن کویت اور سمیر احمدصدیقی کو، سر سید احمد خان یادگاری ایورڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد سعید الدین سیول سرویس اکیڈیمی کو سر سید اکسیلنس ایوارڈ دیا گیا اور وسیع تر ملی تعلیمی سماجی و سیاسی خدمات پر ڈاکٹر محمد رفیق ماہر تعلیم حیدرآباد، عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس محبوب نگر، مظہر حسین شہید قائد مسلم لیگ،خواجہ فیاض الدین انور ہاشاہ کو کارنامہ حیات ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ مولانا نعیم کوثر رشادی صدر سبیل ترسٹ کو ان کی ملی و تعلیمی خدمات پر مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ، کوبحیثیت وکیل قوم کی خدمات،حلیم بابر کو اردو کیلئے ان کی دیرینہ خدمات، کوثر جہاں بیگم ڈی آئی ای او کو ان شعبہ تلیم میں خدمات، طیب باشوار صدر اہل خیت ٹرسٹ کو ان کی سماجی خدمات کے ایوض میں ایورڈ دیا گیا۔ اور شہر کے سب سے قدیم تکنیکی تعلیمی ادارے جہانگیر پیراں آئی کو بھی اس کی کار کردگی پر ایوارڈ دیا گیا جس کے صدر سید طٖر شاہ یہ ایوارڈ قبول کیا. اس کے علاوہ اردو میڈیم ساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران محمد اطہر احمد،خواجہ قطب الدین،خواجہ نصیر الدین اور کوثر جہاں بیگم ڈی آئی ای او محبوب نگر کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ صحافت میں گرانقدرخدمات کیلئے عبدالرافع ذکی،اسٹاف رپورٹر منصف، محمد رفیق احمد قادریاسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن، محمد عبدالمجیب اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست، عبدالاحد صدیقی اسٹاف رپورٹر روزنامہ سہارا،ملاں شہاب الدین اسٹاف رپورٹر اعتماد,محمد جعفر اسٹاف رپورٹر4ٹی وی، عبدالعلیم صدیقی اسٹاف رپورٹر آداب تلنگانہ محمد مقصود ایڈیٹر سٹی انڈیا نیوز، سید امجدٹاؤن رپورٹر روزنامہ سیاست، محمد اظہر خان میٹرو نیوز کو بھی خصوصی ایوارڈز سے سرفرازاکیا گیا۔ جلسہ میں دیگر قائدین جابر بن سعید الجابر ی کو آرڈینیٹر مجلس متحدہ ضلع محبوب نگر، غلام غوث سیکریٹری تاج دکن،محمد احمد علی ثناء صدر جامع مسجد محبوب نگر دمحمدصمد خان،سید نورالحسین،محمد مقبول، ڈاکٹر محمد بشیرالدین، حامد رئیس صدر وعبدالرحمن موظف لکچر حرا ایجوکیشنل سوسائٹی محمد بشیر الدین ساموظف اسپورٹس آفیسر و دیگرنے شرکت کی کانفرنس کے انعقاد اور انتظامات میں دیگر ملی محاذ قایدین طیب باشوار کو کنوینر،عبداللہ سنی ایڈوکیٹ کنوینر لیگل سیل، عظیم صدیقی جائنٹ کنوینرس نور اللہ خان، محمد معیز، عابد محی الدین،حافظ امیر نقشبندی،شیخ غوث، محمد بشیر،محمد ساجد، متین الرحمن، محمد حکیم، خواجہ، ابراہیم ابو، جبار خان، محمد نظام الدین نے اہم رول ادا کیا. اس کانفرنس میں انٹر و ڈگری سطح کے ہزاروں کی تعداد میں طلباء اولیائے طلباء اور معزیزین شہر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button