انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کپ کرکٹ ؛ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی

چنئی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس)ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم  نے اتوار  کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 199 رنز کے مقررہ ہدف میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 41.2 اوورز میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف حاصل کر لیا۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر صرف 199 رنز بنائے۔ اسمتھ (46)، وارنر (41) اور دیگر بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ بھارتی باؤلرز میں رویندرا جدیجا نے 3، کلدیپ یادیو اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج، اشون اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button