جرائم و حادثات

بنگلہ دیش میں بس تالاب میں گرپڑی 17 ہلاک: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ایک بس حادثاتی طور پر بے قابو ہو کر تالاب میں گر پڑی۔ اس حادثہ میں تین بچوں سمیت 17 افراد موقع پر ہی ہلا ہوگئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طور پرمعلوم ہوا کہ ڈرائیورکی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کے وقت بس میں مسافروں کی تعداد حد سے زیادہ تھی۔

 

 

 

ضلع کے پولیس سربراہ محمد افروز الحق نے میڈیا کو بتایا کہ مسافربردار بس دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ہفتہ کے روز سڑک کے کنارے ایک تالاب میں گر گئی جس سے 13 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی ہاسپٹلس لے جایا گیا جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔عہدیدار کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے کنارے تالاب میں گرپڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button