تلنگانہ

نظام آباد قلعہ مسجد کے سامنے شر پسندوں نے کی پوجا۔ مجلسی قائدین کی پولیس اسٹیشن میں کی شکایت خاطیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

نظام آباد/ 24 اکتوبر (اردو لیکس) نظام آباد کے پر امن ماحول کو بگاڑنے کی فرقہ پرست و شر پسند عناصر مذموم کوشش کر رہے ہیں نظام آباد کے اندرون قلعہ جامع مسجد کی گیٹ کے روبرو فرقہ پرستوں نے ناریل و کم کم چھڑک کر پوجا کی اور راہ فرار اختیار کی اس واقعہ کی ملی اطلاع پر مقامی مسلمانوں نے نظام آباد مجلسی قائدین

 

کو واقعہ سے واقف کروایا جامع مسجد کمیٹی صدر محمد جییلانیاور مجلس ٹاؤن و ضلع صدور محمد شکیل احمد فاضل ، محمد فیاض الدین ، ڈپٹی میئر ادریس خان کو آپیش ممبر شہباز احمد ، مجلسی قائدین محمد خلیل احمد امر فاروق نے ملکر ففتھ ٹاون پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی اور خاطیوں کے

 

خلاف سخت کاروائی کرنے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کا پولیس سے مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button