ڈچپلی ( نظام آباد) میں پولیس ملازمین خاندانوں کا راستہ روکو احتجاج۔ ایک پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ

نظام آباد 24 اکتوبر (اردو لیکس ) محکمہ پولیس میں خدمت انجام دے رہے پولیس ملازمین کیلئے صرف ایک پالیسی اختیار و نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس ملازمین کے افراد خاندان و خواتین نے آج( 7) بٹالین ڈچپلی کے روبر و قومی شاہراہ پر راستہ رو کو دھرنا و احتجاج منظم کیا جس سے آمد و رفت میں خلل پڑا تلنگانہ ریاست گیر سطح پر آج پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی جانب سے راستہ رو کو احتجاج منظم کیا گیا
پولیس ملازمین کی خواتین کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں الگ الگ پالیسی ہونے کی وجہہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں بار بار پولیس ملازمین کے تبادلوں کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسکولی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہے جس کے پیش نظر محکمہ پولیس میں صرف ایک ہی پالیسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے حکومت سے مطالبہ کیا پولیس ملازمین کے افراد خاندان کی جانب سے قومی شاہراہ پر راستہ روکو و دھرنا دیئے جانے کے موقع پر بی آریس پارٹی ورکنگ صدر یم یل اے تارک را ما راؤ جو عادل آباد ضلع جا رہے تھے
رک کر احتجاجی خواتین سے بات چیت کی انکے مسائل و مشکلات کی سماعت کی اور اس سلسلے میں حکومت کی توجہ مبذول کروائیں گے انہوں نے خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مسلئہ کو قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کاتیقن دیا