تلنگانہ

حیدرآباد میں گاڑیوں پر سائرن لگانے والوں کے خلاف کاروائی

حیدرآباد ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیوں پر سائرن کا استعمال کرنے والوں کی شناخت کے لیے سٹی پولیس کمشنر کے حکم پر ٹریفک پولیس نے ویسٹ زون میں خصوصی مہم انجام دی۔

 

ٹریفک ڈی سی پی راہول ہیگڈے اور ویسٹ زون ٹریفک اے سی پی کٹہ ہری پرساد کی ہدایت پر، جوبلی ہلز کلب، پنجہ گٹہ، این ٹی آر ٹرسٹ بھون چوراستہ، امیرپیٹ کے قریب 42 گاڑیوں پر لگائے گئے سائرن نکال دئیے گئے۔سپریم کورٹ کے مطابق، سائرن صرف پولیس کی سرکاری گاڑیوں، ایمبولینسوں، اور وی آئی پیز کی گاڑیوں کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں جنہوں نے خصوصی اجازت حاصل کی ہو۔

 

پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے سائرن ہٹا دیں کیونکہ یہ قوانین کے خلاف ہے ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button