جنرل نیوز

سید ارجمند علی نے نرمل ڈسٹرکٹ لائبریری چیئرمین کے عہدے کا جائزہ حاصل کیا

نرمل، 25 اکتوبر (ایم اے وحید): نماز جمعہ کے بعد کانگریس لیڈر سید ارجمند علی نے نرمل ڈسٹرکٹ لائبریری کے چیئرمین کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب کے دوران ارجمند علی نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں یہ زمہ داری سونپنے پر تلنگانہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توقعات پر کھرا اترنے اور نرمل ڈسٹرکٹ لائبریری کو ریاست تلنگانہ میں ایک ماڈل لائبریری کے طور پر ترقی دینے کا عہد کیا، ساتھ ہی ضلع بھر میں مزید لائبریریاں قائم کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

 

تلنگانہ اسٹیٹ لائبریری چیئرمین ڈاکٹر ریاض نےارجمند علی کو مبارکباد دی اور ایک تعلیم یافتہ نوجوان لیڈر کو اس عہدے پر مقرر کرنے پر چیف منسٹر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ریاض نے ارجمند علی کو ان کے ویژن کی تکمیل میں مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا۔قبل ازیں نرمل ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کچاڈی سری ہری راؤ، ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل ، نرمل میونسپل چیئرمین جی۔ ایشور اور دیگر قائدین نے ارجمند علی کو نامزد کرنے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علی ضلع بھر میں واقع لائبریریوں کو مزید ترقی دینے کا مشورہ دیا۔اس پروگرام میں نرمل، سارنگ پور، بھینسہ، اور مدھول ایگریکلچر کمیٹیوں کے چیئرمینس بھیم ریڈی، عبدالہادی،آنندراؤ پٹیل اور سابق نرمل میونسپل چیئرمین اپالا گنیش، کانگریس کونسلرز، لیڈران، پارٹی کارکنان سمیت اہم شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے ارجمند علی کی شالپوشی و گلپوشی کی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

 

جس میں ٹی ایس پی ٹی اے و میوا کے ضلع نرمل کے صدر شیخ شبیر علی ، ریاستی نائب صدور مسیح الدین اور زیڈ ایچ مسعود ،ٹی ایس پی ٹی اے کے ضلع نرمل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ساجد معراج ، میوا نرمل کے اسوسی ایٹ پریسیڈنڈنٹس سید سرفراز ، ساجد محی الدین قابل ذکر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button