جنرل نیوز

حیدرآباد کے سینئر صحافی امیر حسین حبیب کا انتقال

سینئر صحافی امیر حسین حبیب کا انتقال

حیدرآباد: انتہائی افسوس کہ ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سینئر صحافی جناب امیر حسین حبیب کا بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ کچھ دیر قبل ہی یہ اطلاع موصول ہوئی کہ حیدرآباد سے شائع ہونے والے ساز دکن کے ایڈیٹر باقر حسین شاز مرحوم کے فززند جناب امیر حسین حبیب کا انتقال ہوگیا۔

 

مرحوم کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔نماز جنازہ مسجد بغدادی بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ سید صاحب کا باڑہ میں عمل میں آئی ۔مرحوم باقر حسین شاز مرحوم کے فرزند تھے۔ پسماندگان میں دوبیٹے چار بیٹیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button