تلنگانہ

15 اگست کو پیدا ہونے والے بچوں کو تلنگانہ میں مفت بس میں سفر کی سہولت۔ دیگرمسافرین کیلئے بھی اہم اعلانات

حیدرآباد: ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرتلنگانہ اے پی ایس آرٹی سی کی جانب سے کئی طرح کی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی میں 12 دنوں تک منفرد پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی کے حصہ کے طور پر 15 اگست کو جنم لینے والے بچوں کو 12 سال تک ریاست کی تمام بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح 75 سال مکمل کرنے والے بزرگوں کو اس مہینے کی 15 تاریخ کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی فراہم رہے گی ۔ عام دنوں میں 120 روپئے میں فروخت کیا جانے والے ٹی 24 بس ٹکٹ 15 اگست کو صرف 75 روپئے میں فروخت کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو 15 تا 22 اگست تارناکہ آر ٹی سی ہاسپٹل میں مفت طبی معائنوں کی سہولت فراہم رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button