نیشنل

بہارمیں بی جے پی اورجے ڈی یواتحاد ٹوٹ گیا!

نئی دہلی: ریاست بہارمیں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر نتیش کمار 4 بجے گورنر سے ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف آج جے ڈی یو کی میٹنگ میں پارٹی کے تمام ایم ایل اے اور ایم پیز نے نتیش کمار کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ لالوپرساد کی بیٹی روہنی اچاریہ نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ تاجپوشی کی تیاری کرو، لالٹین رکھنے والے آ رہے ہیں۔

اسی دوران میڈیا اطلاع کے مطابق نتیش کمار کانگریس اور آر جے ڈی کی تائید حاصل کرتے ہوئے حکومت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کانگریس اور آر جے ڈی کے اہم قائدین سے بات چیت کرلی ہے اور وہ دونوں بھی تائید دینے سے اتفاق کرلیا ہے نتیش کمار کی جانب سے بی جے پی سے دوری اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ربڑی دیوی کی قیام گاہ پر ایمرجنسی میٹنگ طلب کی گئی۔اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، نتیش کمار سے ملاقات کرنے ان کی قیام گاہ پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button