رائچورمیں ریاستی وزیربوس راجو کےہاتھوں وقف بورڈ کی ایمبولینس کاافتتاح
رائچور:کرناٹک کے وزیرسائنس وٹکنالوجی اورچھوٹی آبپاشی این ایس بوس راجو نےکہاکہ رائچور میں نئے عیدگاہ کےلئے حکومت کی جانب سے چارایکڑسات گنٹے زمین منظورکی گئی ہے۔این ایس بوس راجو نے وقف بورڈ کی جانب فراہم کردہ ایمبولینس کی افتتاح تقریب سےخطاب کرتے ہوئےان خیالات کااظہارکیا۔
انہوں نے کہاکہ سبھی کے اتحادسےہی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کوچاہئےکہ انتخابات کے دوران ہی سیاست کرنی چاہئےاوربعد میں سب کو ملکر ترقی کیلئےآگےبڑھنا ہوگا۔افتتاحی پروگرام میں مولانا سیدشاہ امین الدین قادری،مولانامحمد رفیق احمدانواری اورسجادہ نشین سیدشاہ نورباباقادری نےمہمانان خصوصی کی حیثیت سےشرکت کی۔اس موقع پرضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر مولانا محمدفریدخان مصباحی نے
رائچورکیلئے ایمبولینس منظورکرنے پرچیف منسٹرسدرامیاکے علاوہ ریاستی وزراء ضمیراحمدخان اور این ایس بوس راجوسے اظہار تشکر کیا۔اس پروگرام میں رائچوربلدیہ چیئرمین نرسما،وائس چیئرمین محمد ساجدسمیر،کانگریس قائدین محمدشاہ عالم،روی بوس راجو،محمدبشیرالدین،محمدفیروز ہمراز،جاویدالحق ایڈوکیٹ، عبدالحی فیروز کے علاوہ دیگرمعززین نے شرکت کی۔