ناگارام متاثرین کو ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ضلع کلکٹر کو تحریری مکتوب روانہ.
نظام آباد مجلسی قائدین کی بھارت رانی متاثرین کی بازیابی کیلئے بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات.
ناگارام متاثرین کو ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ضلع کلکٹر کو تحریری مکتوب روانہ.
نظام آباد. 2/نومبر (اردو لیکس) ٹاون مجلس شکیل احمد فاضل کی قیادت میں مجلسی قائدین وفد نے ناگارام متاثرین کی بازیابی کیلئے دارلسلام حیدرآباد پہنچ کر صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ کا عرصہ گزرنے اور مجلس کی مسلسل نمائندگی و توجہ دہانی کے باوجود ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب سے نظام آباد ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی ناگارام متاثرین کی بازیابی کیلئے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی. انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اچانک کی گئی انہدامی کارروائی سے بھارت رانی کالونی ناگارام متاثرین اپنے اشیانوں اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم ہوگئے. آج متعلقہ متاثرین انتہائی پریشانی اور شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں. ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل کی قیادت میں نظام آباد مجلسی قائدین نے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کو ناگارام متاثرین کی بازیابی و مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے اپنی توجہ اور ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب سے شفارش کی خواہش کا اظہار کیا. بعد ازاں صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین نے نظام آباد انچارج ریاستی وزیر جوپلی کرشنا و ضلع کلکٹر نظام آباد سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے ناگارام متاثرین کی بازیابی کے اقدامات کو جلد از جلد یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا. علاوہ ازیں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نےمجلسی قائدین کے ذریعے ضلع کلکٹر نظام آباد کو اپنا ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے نظام آباد کے ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی ناگارام علاقے کے متاثرین کی باز آباد کاری کے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے متاثرین کو ڈبل بیڈ روم کی منظوری. و دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اپنے مکتوب کے ذریعے شفارش کی ہے. بعد ازاں آج ٹاون صدر شکیل احمد فاضل کی قیادت میں ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین و مجلسی قائدین نے ناگارام متاثرین کے ہمراہ ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین کا شفارشات پر مبنی مکتوب ضلع کلکٹر کے حوالے کرتے ہوئے ناگارام متاثرین کی جلد از جلد بازیابی اور انھیں ڈبل بیڈ روم کی منظوری و دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے. ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے موقع پر بھارت رانی کالونی ناگارام متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے انکی بازیابی کے اقدامات کو تعطل کا شکار بنائے جانے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا. اور انکے درد پر مرہم لگانے کے بجائے انکی بربادی پر سیاست کرنے والے سیاسی جماعت کے قائدین کو اپنی سستی شہرت سے باز رہنے کا بھی ناگارام متاثرین بالخصوص خواتین نے سخت انتباہ دیا ہے. اور انکے لیے مجلس کی مسلسل جدوجہد اور کامیاب و موثر نمائندگیوں پر صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین. ضلع و ٹاون مجلس قائدین و کارپوریٹرس اور کواپشن ممبرز سے اظہارِ تشکر کیا ہے. اس موقع پر معتمد و کواپشن ممبر شہباز احمد. کارپوریٹر اعجازحسین ، ماجد صدیقی. کواپشن ممبر ارشد پاشاہ. قائد مجلس خلیل احمد و ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی ناگارام متاثرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.