ڈاکٹر آصف علی، گلوبل پریسیڈنٹ IJFF کا ریاض مین خیرمقدم
ریاض ۔ کے این واصف
ڈاکٹر آصف علی، گلوبل پریسیڈنٹ “انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹر نیٹی فورم” کے اعزاز مین راجستھان کمیونٹی ویلفراسوسی ایشن ریاض کی جانب سے خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر آصف قطر مین QPL تقریب میں شرکت کے بعد مختصر دورے پر ریاض تشریف لائے ہوئے ہیں۔
اس دورے میں ان کے ہمراہ معروف صحافی نعیم غوری بھی ہیں۔ صدر IJFF ریاض چیاپٹر ڈاکٹر اشرف علی نے خیرمقدم کیا۔ ریاض کی معروف شخصیت و راجستھانی بزنس مین ڈاکٹر ایدریس گور نے ڈاکٹر آصف کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر صدر راجستھان اسوسی ایشن غلام محمد خاں سوتی، ڈاکٹر ایدریس گور، معروف صحافی و نائب صدر IJFF محمد سیف الدین، مشیر IJFF کے این واصف، نعیم عبدالقیوم مہمان نعیم غوری نے بھی محفل سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر آصف علی نے محفل کو مخاطب کرتے ہوئے IJFF ریاض چیاپٹر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ کوئی بھی کام کیا جائے تو اللہ رب العزت برکت و کامیابی عطا کرتاہے۔ ابتداء مین راجستھان سے آئے ہوئے معروف گلوکار عمران خاں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ صحافی باسط ابومعاذ کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔