تلنگانہ

جگتیال میں 9 نومبر کوتلنگانہ ٹیلنٹ اینڈ انسپریشن ایوارڈس تقریب _ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کی 50 اہم شخصیات کو ایوارڈ ز

جگتیال۔ 3 نومبر(پریس نوٹ  ) یونائٹڈ سوسائٹی جگتیال کی جانب سے مینار ٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ کے اشتراک سے تلنگانہ کے سابقہ 10 اضلاع کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی50 اہم شخصیات کو مولانا آزاد تقاریب کے سلسلہ میں 9 نومبر کو تلنگانہ ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا جاۓ گا۔ یہ بات محمود علی افسر چیف آرگنائزر اور خان ضیاء مشیر اعلیٰ یونائٹڈ سوسائٹی نے آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائ۔ اے آر گارڈن جگتیال میں منعقد زدنی اس ایوارڈ پروگرام میں عبیداللہ کوتوال صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن احمد بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اردو اکاڈمی طارق انصاری اقلیتی مائنارٹی کارپوریشن اور ٹی جیون ریڈی یم یل سی عامر علی خان یم یل سی ڈاکٹر سنجے کمار یم یل اے اور یل رمنا یم یل سی بحیثیتِ مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا آزاد کی ہمہ جہت اور سیکولر شخصیت کو پئی نظر رکھتے ہوۓ۔ نامزد ایوارڈ یافتگان میں ماہرین تعلیم، شاعر اور ادب ، فنون لطیفہ، مذہبی اسکالرز، سماجی کارکن اور اعلی عہدہ دار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ گان میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو، سکھ اور عیسائی شخصیات بھی شامل ہیں۔

عوام سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ پروگرام بعد نماز ظہر تا شام 4 بجے منعقد ہوگا۔ پریس کانفرنس میں فصیح العابدین ایڈوائزر کے علاوہ اراکین

متعلقہ خبریں

Back to top button