مضامین
خبر پہ شوشہ۔چار تھپڑ میں بینائی بحال
ریاض ۔ کے این واصف
“چار تھپڑ میں طبیعت بحال” والی بات تو سنی تھی مگر WhatsApp پر چار تھپڑ میں بینائی بحال ہونے کی خبر کل پڑھی۔
بھیک مانگنا آج کل پروفیشن کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ یہ ایک Zero Investment کاروبار ہے۔ مگر اس کاروبار میں بھی اب مسابقت بڑھ گئی ہے۔ بھکاریوں کو نت نئی کہانیاں گھڑنی پڑتی ہیں، نئے نئے روپ دھارنے اور اداکاری کے جوہر دیکھانے پڑتے ہیں۔
WhatsApp پر پوسٹ ایک ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ کسی محلہ میں ایک شخص اپنے آپ کو نابینا ظاہر کرتے ہوئے بھیک مانگ رہاہے۔ ایک دن کسی کو اس کے اندھے پن کے ناٹک کا پتہ چل گیا۔ ویڈیو کیمرہ آن کرکے تفتیش شروع کی۔ شرافت سے نہ مانا تو ڈرایا، دھمکایا۔ اس سے بھی کام نہ چلا تو چار زوردار تھپڑ لگائے تو
فوری بینائی بحال ہوگئی اور اندھا لاٹھی پھنک کر بھاگ کھڑا ہوا، تو یوں ہوئی چار تھپڑ میں بینائی بحال۔