جرائم و حادثات

منگنی کی تقریب میں زنخوں کا مجرا۔ حیدرآبادکے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں زنخوں کے ذریعہ مجرا کروانے کے معاملہ میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ یہ واقعہ بالا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس کے بموجب علی نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے امیر نامی شخص کے بیٹے کا اتوار کی رات رسم تھا۔ تقریب میں زنخوں کے ذریعہ مجرا پارٹی رکھی گئی تھی۔ اونچی آواز سے میوزک لگا کر قابل اعتراض مجرا کروانے کی شکایت مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے تقریب میں زنخوں سے مجرا کروانے کے معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ اس تقریب میں شریک ہونے والوں اور زنخوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ رہائشی علاقوں میں اجازت کے بغیر اس طرح کی حرکات پر پولیس نے سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button