جنرل نیوز

کھمم میں کانگریس قائدین نے منایا کرناٹک میں پارٹی کی کامیابی کا جشن

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر کھمم میں کانگریس پارٹی کا زبردست جشن اور ریالی کا انعقاد کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی زبردست کامیابی پر کھمم کانگریس پارٹی آفس میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا زبردست جشن جمکر آتش بازی کرتے ہوئے آپس میں مٹھائی تقسیم کی

 

اس موقع پر کانگریس آفس کھمم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک کے عوام کرناٹک کانگریس قائدین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے نفرت کے ماحول کو ختم کرکے محبت کے ماحول اور بھائی چارہ کو پروان چڑھایا کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زعفران جماعت کے اعلی قائدین نے مذہب کے نام پر تفریق ڈالنے کی ناپاک کوشش کی مگر کرناٹک کے عوام نے بی جے پی کی مجہول پالیسیوں اور فرقہ پرستی کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ترقی اور امن و امان کے لئے ووٹ دیا کرناٹک میں پھچلے تین سال سے بی جے پی کی حکومت نے مذہب اور ذات کے بنیاد پر سیاست کرتے ہوئے حجاب پر پابندی عائد کرتے ہوئے اقلیتی طالبات کو تعلیم سے محروم کیا جس کو ملک کی عوام کبھی معاف نہیں کریں گی

 

درگا اور جاوید نے مزید کہا کہ آنے والے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی بے روزگاروں کے خلاف اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور پسماندہ طبقات کے لئے تحفظات کے لیے انتخابات میں لڑیگی اور تلنگانہ کی عوام موجودہ حکومت سے بزن ہوچکی بعدہ کانگریس قائدین نے ریالی کا انعقاد عمل میں لایا ریالی کا آغاز کھمم کانگریس پارٹی آفس سے ہوا جو شہر کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے کانگریس آفس پر اختتام عمل میں آیا ریالی میں کانگریس قائدین اور کارکنان نے نفرت کے خلاف اور محبت کو عام کرنے پر زبردست نعرے لگائے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button