رائچورشہرمیں آئندہ عیدالفطرتک نیاعیدگاہ دستیاب رہےگا:ڈاکٹررزاق استاد
حیدرآباد ۔ کانگریس پارٹی ترجمان اورمعروف سماجی جہدکارڈاکٹررزاق استادنےکہاکہ کرناٹک کےرائچورشہر میں آئندہ ماہ رمضان المبارک عیدالفطرتک نیاعیدگاہ دستیاب ہوجائےگا۔ڈاکٹررزاق استادرائچورمیں میڈیاکےنمائندوں سے بات چیت کررہےتھے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ نئے عیدگاہ کی اراضی کیلئے شہرکے بعض سیاسی و ملی رہنماوں اوردانشوروں نے ڈپٹی کمشنرسے نمائندگی کی تھی۔
رزاق استاد نےڈپٹی کمشنر سے عیدگاہ کی اراضی کےلئےکامیاب کوشش کرنے پر ایم ایل سی وسنت کماراورضلع انچارج وزیرشرن پرکاش پاٹل سے اظہارتشکرکیا۔کانگریس لیڈر محمد عبدالکریم نے کہاکہ گذشتہ کئی برسوں پہلے عیدگاہ کی اراضی کیلئے کوشش کی گئی تھی۔اوراس وقت اراضی کےلئے تقریبا 20لاکھ روپئے تک فنڈس،عطیات اورچندہ حاصل ہواتھا۔اوراب اس رقم کو نئے عیدگاہ کی تعمیرمیں استعمال کیاجائےگا۔
ایک اورکانگریس لیڈر ایم کے بابرنے کہاکہ نئے عیدگاہ کے تعمیراتی کاموں سے پہلے شہرکے ملی قائدین،مذہبی رہنماوں اوردانشوروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاجائےگا۔اوران کی رائے ومشورے حاصل کئے جائینگے۔پریس کانفرنس میں محمد عثمان کے علاوہ دیگرموجودتھے۔