جنرل نیوز

جمعہ اور اتوار کے بجائے منگل کوہفتہ وار چھٹی دی جائے _ آل انڈیا علماءبورڈ نے کیا مطالبہ _ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کولکھاخط

لکھنو:آل انڈیا علماءبورڈ نے ریاست میں منگل کے دن ہفتہ وار تعطیل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میںوزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کوایک خط بھی لکھاہے ۔علماءبورڈ کے قومی ترجمان شفاعت حسین نے وزیراعلی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منگل کو ریاست میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

آل انڈیا علما ءبورڈ کے قومی ترجمان شفاعت حسین نے وزیراعلی کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ریاست میں جاری اتوار اور جمعہ کی چھٹی غلامی کی علامت ہے اور یہ حملہ آوروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہندوستانی برادری پر مسلط کی جاتی رہی ہے۔انہوں نے آگے لکھا ہے کہ جمعہ کی تعطیل تلوار کے زور پر مغل حملہ آوروں کی طرف سے ہندوستانی سماج کی اسلامی کرن کے عمل کے پہلے مرحلے میں نافذ کی گئی تھی۔ تاکہ سناتن کلچر کو ماننے والوں کو ذلیل کرنے کے ساتھ اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

کہتے ہیں کہ بھارت میں مغلوں کے دور حکومت میں جمعہ کے دن چھٹی ہوتی تھی کیونکہ اسلام میں جمعہ کادن اہم ہوتاہے کیونکہ اس دن نمازجمعہ اداکی جاتی ہے۔ ہندوستان میں زیادہ تر مزدور صرف جمعہ کو ہی چھٹی کرتے تھے۔ کسی بھی مسلم ملک میں صرف جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اتوار کو نہیں۔کہا جاتا ہے کہ ہندوستان میں اتوار کی چھٹی کا آغاز ایک برطانوی گورنر جنرل نے 1843 میں کیا تھا۔ بعد ازاں 1844 میں اسکول اور کالج میں اتوار کی چھٹی کی جانے لگی ۔انٹرنیشنل ا سٹینڈرڈائزیشن آرگنائزیشن آئی ایس او کے مطابق اتوار کو ہفتے کا آخری دن ہے اور اس دن چھٹی ہوتی ہے۔ اسے 1986 میں پہچان ملی۔حکومت ہند کی طرف سے اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ انگریزوں کے زمانے سے جاری ہے۔

ایک اور عقیدہ عیسائیت کے مطابق خدا نے دنیا کو چھ دنوں میں تخلیق کیا اور اتوار کو آرام کیا۔ یہی وجہ تھی کہ عیسائی ممالک کے ساتھ ساتھ جہاں بھی ان کی حکومت رہی، اتوار کو چھٹی کا حکم صادر کیا۔ غلامی سے آزاد ہونے کے بعد اکثر ممالک نے اسے بدلنے کی کوشش نہیں کی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جس دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنا جسم چھوڑا اسے گڈ فرائیڈے کہا جاتا ہے اور وہ اتوار کو زندہ نظر آئے۔ زندہ نظر آنے کے اس واقعے کو ایسٹر سنڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تب سے ہم اتوار کو گرجہ گھر میں دعا کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انگریزوں نے ہندوستان میں بھی اتوار کو چھٹی کا اعلان کیا۔آخر میں انہوں نے وزیراعلی سے سے عاجزانہ درخواست کرتے ہوئے کہاکہ مندرجہ بالا حقائق کے پیش نظر ریاست میں منگل کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کریں اور حملہ آوروں کی جانب سے ہندوستانی سماج پر مسلط غلامی کی علامت کے طور پر اتوار اور جمعہ کی تعطیل کو ختم کریں۔ اس کے لیے آل انڈیا علماءبورڈ ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button