حضرت ڈاکٹر سید گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ركن تاسيسى آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وصدر پیوپل ویلفیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔ حضرت ڈاکٹر سید گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ركن تاسيسى آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وصدر پیوپل ویلفیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خسروحسینی صاحب اپنے والد حضرت سیدمحمد محمد الحسینی علیہ رحمہ کے حقیقی جانشین تھے حضرت کے قائم کردہ کالجیس کو نہ صرف ترقی دی بلکہ نئے کالجیس کا بھی قیام عمل میں لایااور روحانی فیوز کے ساتھ ساتھ دینی اور دنیاوی علوم کو بھی
عام کیا مزاج کی سادگی اورتصنع سے دوری حقیقت بیانی حضرت کا وصف تھا رفقاء گلبرگہ حیدر علی باغباں اور مبین احمد زخم کے ساتھ ملت اسلامیہ کے اہم مسئلہ پر کجھ سال قبل حضرت سے گفتگو رہی علالت کے باوجود تفصیل سے گفتگو کی ہم نے ہی انکی صحت کا خیال کرتے ہوئے رخصتی کی اجازت چاہی لیکن حضرت مزید گفتگو فرماتے رہے اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ ملت اسلامیہ کے اجتماعی مسائل کے بارے میں کتنے متفکر تھے آپکے جانشین علی پاشاہ بھی قابل سپوت ہیں انشاءاللہ وہ اپنے دادا حضرت اور والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیمی میدان میں بھی قوم اور اہلیان گلبرگہ کی خدمت کرینگے۔
اللہ تعالی مرحوم کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطاء فرماے