علامہ اقباؔل کے یوم ولادت پر نظام آباد میں خراج عقیدت

نظام آباد۔ 9 نومبر۔(اردو لیکس)
علامہ اقباؔل ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے علامہ اقبال رحمتہ اللہ کی ولادت کے دن 9 نومبر بروز ہفتہ، دوپہر دو بجے اقباؔل مینار، احمدی نظام آباد میں تقریب منتقد کی گئی اور حکیم الامت علامہ سر محمد اقبال کو بھر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر صدر سوسائٹی محمد عمر ببلو نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کو نئی نسل سے واقف کروانا بہت ضروری ہے۔ ان کا کلام امت مسلمہ کے لئے آج بھی مشعل راہ ہے۔ مسٹر محمد جیلانی صدر مسجد کمیٹی قلعہ، نے تجویز پیش کی کہ اقباؔل کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کے لئے لائبریری میں ہر ماہ کسی ماہر اقباؔل کو مدعو کرکے تقریر کا اہتمام کیا جائے۔قبل ازیں علامہ اقباؔل کے فن و شخصیت پر طلباء و نوجوانوں کے لئے لائبریری میں تقریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین مسرز محمد نواز، عظیم خان، شیخ امروز،شیخ ریاض،فیروز علی ودیگر موجود تھے۔