سینئر صحافی محمد رشید الدین کو صحافت میں شاندار خدمات پر ”ستارہ صحافت“ ایوارڈ

حیدرآباد: سینئر صحافی و بیورو چیف روزنامہ سیاست جناب محمد رشید الدین کو صحافتی شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ”ستارہ صحافت“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یومِ آزاد کی اختتامی تقریب میں پیش کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے اس موقع پر جناب محمد رشید الدین کو یادگاری مومنٹو اور اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اردو صحافت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور اردو ادب کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔
جناب رشید الدین کا نام صحافت میں تعارف کا محتاج نہیں ہے 40 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے بین القوامی ریڈیوز کے علاوہ دوردرشن میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی صحافتی خدمات کے عوض انھیں مخدوم ایوارڈ سے بھی عطا کیا گیا ہے۔ روزنامہ سیاست میں ہر ہفتہ ان کا کالم پابندی سے شائع ہوتا ہے۔