کریم نگر بوائز 3 اسکول میں قومی یوم تعلیم کی شاندار تقریب

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مخدوم پور گاؤں میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر بوائز 3 میں پرنسپل پورانڈلہ چندراموہن کی صدارت میں قومی یوم تعلیم اور یوم اقلیتی بہبود کی تقریبات منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سوڈا کے چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام نے ملک کی آزادی کے لیے جدوجہد کی اور کہا کہ یہ پہلے آزاد ہندوستان کے وزیر تعلیم رہے ہیں اور تعلیمی نظام میں بہت سی اصلاحات کی ہیں تاکہ طلباء اپنی خواہشات کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں، مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے گروکولہ کے طلباء کے لیے میس چارجز میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے۔ چندر موہن پورانڈلا صدر مدرس کو ریاستی حکومت کی طرف سے بہترین پرنسپل ایوارڈ ملنےپر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں پرنسپل چندراموہن نے کہا کہ ریاستی حکومت کی خواہشات کے مطابق کریم نگر بوائز 3 اسکول طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کر رہا ہے اور انہوں نے اسکول کے تعلیمی اور کھیلوں کی کارکردگی پیش کی۔ اس موقعہ پر میس چارجز میں 40 فیصد اضافہ کرنے پرچیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں لیاقت علی وارثی، محمد معراج ، اکرم پاشاہ، ڈپٹی وارڈن عثمان، محمد ناصر الدین، انصاری، خالد، نثار احمد، ٹیچنگ،نان ٹیچنگ، طلباء اور والدین نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔