ٹمریز گرلز نظام آباد میں یوم اقلیتی بہبودو قومی تعلیم کا انعقاد سید نجیب علی ایڈوکیٹ کا خطاب
اخلاق ،مسابقت ،حوصلہ اور صبر کے ساتھ طالبات بھی اپنے مستقبل کو درخشاں بنا سکتی ہیں

نظام آباد 11/نومبر (اُردو لیکس)موجودہ دور مسابقت کا دور ہے بہتر تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ طالبات کو بھی سماج میں مستحقہ مقام حاصل ہو سکتاہے اخلاق حوصلہ مسابقت کے جذبے کے ساتھ ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے آج نظام آباد ٹمریز گرلز چونئیر کالج میں منعقدہ یوم اقلیتی بہبود و قومی تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ آج طالبات بھی ہر شعبہ میں اپنے وجود کا لوہا منوا رہی ہیں کبھی محدود تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیآں آج اعلی تعلیم تک رسائی کررہی ہیں اور مردوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں یہ ایک بہت ہی خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم زندگی کے ہر موڑ پر روشنی اور رہنمائی کا کام انجام دیتی ہے اور دین اسلام میں اس کے حصول کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فریضہ قرار دیا ہے انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے اپنی منزل کا نشانہ مقرر کریہ اور اسی سمت کام کریں آج دنیا میں سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں تسلسل ساتھ ترقی کررہی ہے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ اقوام ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں
آج ضرورت ہے کہ ہم اس دنیا میں ہونے والی ترقیات سے فائدہ اٹھایئں۔انہوں نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قلم نے ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے اور آزادی کے لیے ہر قربانی کو دینے کا جذبہ پیدا کیاملک کی آزادی کے لئے سب سے زیادہ جیل میں قید وبند سے انہیں دو چار ہونا پڑا ملک کے پہلے وزیر قومی تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں آج IIT, ذرعی یونیورسٹی یو جی سی ٹیکنیکل اداروں کا قیام مولانا کی اختراعات ہیں۔انہوں نے ٹمریز اداروں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ان اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں یہاں سے فارغ طالبات ڈاکٹر انجنئیر اور ملازمتوہ میں بہتر مواقع حاصل کررہی ہیں۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات میں بہتر تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انکی اخلاقیا صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں چونکہ ان طالبات کے والدین اپنی اولاد کو عصری علوم سے آراستہ کرنے کے جذبہ کے ساتھ ان اسکولوں میں داخلہ دلواتے ہیں۔اس موقع پر مولانا کریم الدین کمال نے اپنی تقریر میں طالبات کو مفید معلومات فراہم کیں اور والدین سے خواہش کی کہ وہ اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں اور ان پر اعتماد کریں اور اچھی معیاری تعلیم کے لئے ان مدارس میں داخلہ دلوائیں۔پرنسپل ٹمریز 1نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے لیے قائم اس کالج میں 380 طالبات زیر تعلیم ہیں
جنہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیا تربیت بہتر سہولیات کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے انکی غذا پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔اس موقع پر قومی تنظیم کے زونل صدر جناب سمیر احمد ،محمد کریم زون صدر کانگریس بھی موجود تھے طالبات کو مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر میڈل سے نوازا گیا۔