نظام اباد کے صحافی محمد جاوید علی کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا ”کارنامہ حیات ایوارڈ“

نظام آباد:11/ نومبر(اردو لیکس)یوم تعلیم یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے رویندرا بھارتی آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں روزنامہ سیاست اسٹاف رپورٹر نظام آباد محمد جاوید علی کو”کارنامہ حیات ایوارڈ“ ایم ایل سی عامر علی خان، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، اقلیتی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری کے ہاتھوں عطاء کیا گیا۔
اس تقریب میں وزیر بی سی ویلفیر پونم پربھاکر، گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر، رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو، ایم ایل سی عامر علی خان، صدرنشین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی، حج کمیٹی کے چیرمین خسرو پاشاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ محمد جاوید علی گذشتہ 38 سالوں سے روزنامہ سیاست اخبار سے وابستہ ہے اور نظام آباد و کاماریڈی کے ذمہ دار کی حیثیت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محمد جاوید علی کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُردو اکیڈیمی، محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ عطاء کیا گیا جس پر نظام آباد کے اُردو داں طبقہ کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا۔
اس تقریب میں نظام آباد سے روزنامہ آج کاتلنگانہ ایڈیٹر سید اسد، کانگریس قائدین مسعو د احمد اعجاز، سابق کارپوریٹرس محمد احمد، محمد عقیل، صابر علی، سید سلیم کے علاوہ عبید بن حمدان اور دیگر کئی قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارکباد پیش کی۔ جاوید علی نے گذشتہ 38 سالوں سے اُردو زبان کے فروغ کیلئے ہمیشہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں سماجی ملی مسائل کو اپنے قلم کے ذریعہ حکومتوں کو نمائندگی کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور ہمیشہ اخبار کے ذریعہ عوامی مسائل کو حکومت تک پہنچاتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے حکومت پر اخبار کے ذریعہ دباؤ ڈالتے ہوئے کئی ملی مسائل کو حل کروایا
جس پر ان کی دیرینہ خدمات پر اُردو اکیڈیمی کی جانب سے یوم تعلیم، یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر ایوارڈ عطاء کرنے پر چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی، گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان، ایم ایل سی عامر علی خان سے اظہار تشکر کیا۔