جینور واقعہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ جمعیۃ علماء شاخ خانہ پور کی تحصیلدار سے نمائندگی

خانہ پور/ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ہدایت پر جمعیۃ علماء شاخ خانہ پور کے ذمہ داران کا ایک وفد مولانا محمد شاہد علی مظاہری صدر جمعیت علماء شاخ خانہ پور کی نگرانی میں آج بتاریخ 6/ سپٹمبر 2024ء بروز جمعہ مستقر خانہ پور کے تحصیل دفتر پہنچکر
ڈپٹی تحصیلدار یس منجولا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت کے زریعے ضلع آصف آباد کے منڈل جینور کے مستقر جینور میں آدی واسی قوم کی جانب سےجوشر و فساد برپا کیاگیا اور مساجد میں توڑ پھوڑ، قرآن پاک کی بے حرمتی اور بیسیوں مسلمانوں کے دکانات اور گاڑیوں کو منظم طریقے پر جلاکر خاکستر کیا گیا اس کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے خانہ پور ڈپٹی تحصیلدار یس منجولا کے ذریعےحکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو فوری طورپرگرفتارکیا جائے۔
مولانا شاہد علی مظاہری نے ڈپٹی تحصیلدار یس منجولا کو بتایا کہ مسلمانوں کا جو مالی نقصان ہوا ہے اس کی فی الفور پابجائی کی جایے اور متعلقہ پولیس افسران کو معطل کیا جائے کیونکہ یہ فساد پولس کی موجودگی میں برپا ہوا اور پولیس فسادیوں پر قابو پانے اور مسلمانوں کی املاک کو برباد ہونے سے بچانے میں ناکام رہی ۔مولانا شاہد علی مظاہری نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن مساجد کی بے حرمتی اور قرآن شریف کی بے حرمتی کو ساری دنیا کا مسلمان چاہے وہ کہیں بھی ہو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا اس موقع پر وفد میں مولوی شیخ رئیس ۔مولانا محمد عامر حسامی جنرل سیکریٹری جمعیۃ العلماء خانہ پور ۔مولانا مبشر عالم خان قاسمی ۔حافظ عبدالعزیز ۔محمد مشیر نائب صدر جامع مسجد خانہ پور سید فھیم صدر مدینہ مسجد خانہ پور
شیخ سعادت صدر مسجد عرفات ۔عبدالستار صدر مسجد قباء ۔محمد صابر صدر مسجد یعقوب ۔عامر مسجد قدیم ۔عالم خان ۔محمد کلیم ۔نصیر احمد ۔محمد ریحان اور دیگر موجود تھے۔