دارالعلوم دیوبند کے سفیر منشی طاہر صاحب کی کھمم آمد دار العلوم دیوبند کے لیے تعاون کی اپیل

ازہر الہند دار العلوم دیوبند کے سفیر منشی طاہر صاحب ہر سال کی طرح امسال بھی عطیات کے وصولی کے لیے کھمم شہر آمد ہوچکی واضح رھے کہ دار العلوم دیوبند ملک کی وہ عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں 6000 ہزار طلباء علومِ دینیہ قیام و طعام کے ساتھ حاصل کرتے ہے ہر سال دار العلوم دیوبند سے ہزاروں طلباء سند فراغت حاصل کرتے ہوئے ملک و بیرون ممالک میں دینی خدمات کے منصب پر فائز ھوتے ھوئے امت کی دینی و ملی خدمات میں سرگرم ہے دارالعلوم دیوبند جو یو پی کے ریاست ضلع سہارنپور میں واقع ہے دارالعلوم دیوبند کا سالانہ خرچہ 48 کروڑ روپیے ہے جو امت مسلمہ کے گراں قدر تعاون سے پورا ہوتا ہے مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مولانا مفتی جلال الدین قاسمی معتمد جمعیت العلماء ضلع کھمم نے کھمم شہر اور ضلع بھر کے ائمہ مساجد اور خطباء حضرات سے اپیل کی ہے کہ بتاریخ 15 نومبر بروز جمعہ کے موقعے پر بعد نماز جمعہ دارالعلوم دیوبند کے لیے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عطیات کی وصولی کریں 15 نومبر کے جمعہ کو کھمم شہر اور ضلع بھر کے مساجد میں دار العلوم دیوبند کے لیے عطیات کی وصولی کے لیے اپیل کرنے کی درخواست کی حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے متحدہ کھمم ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ دار العلوم دیوبند کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں موجودہ حالات میں دار العلوم دیوبند کا زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا ہم سب کی ایمانی و ملی ذمداری کے ساتھ ہم سب کے لیے سعادت مندی کی بات ہے دارالعلوم دیوبند کے سفیر منشی طاہر صاحب کا قیام دارالعلوم کھمم میں ہیں رابطے کے لیے دار العلوم دیوبند کے سفیر منشی طاہر صاحب کا موبائل نمبر 8958310313 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اسی موبائل نمبر پر فون پئے اور جی پئے بھی موجود ہے