جنرل نیوز

صدر دفتر حافظ قاضی ڈاکٹر نعمان احمد قضائت مٹوگوڑہ زون کے افتتاحی تقریب سے طارق انصاری کا خطاب 

نظام دور حکومت میں بانی جامعہ نظامیہ حافظ انور اللہ فاروقی ؒ کا تدوین نظام قضائت پورے ہندوستان میں رائج عمل 

صدر دفتر حافظ قاضی ڈاکٹر نعمان احمد قضائت مٹوگوڑہ زون کے افتتاحی تقریب سے طارق انصاری کا خطاب 

حیدرآباد:6/ جولائی (اردو لیکس) قضائت کا نظام دور نظام حکومت میں بانی جامعہ نظامیہ حافظ انور اللہ فاروقی ؒ مرتب کئےگئے نظام قضائت پورے ہندوستان میں رائج عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے حیدرآباد میں صدر حافظ قاضی ڈاکٹر نعمان احمد فرزند حافظ عرفان احمد نظامی رحمۃ نظام آباد کے دفتر قضائت مٹو گوڑہ زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کو اس بات کااعزاز حاصل ہے کہ سو سال قبل انجام پائی کی گئی شادیوں کے ریکارڈ من وعن حالات میں محفوظ ہے۔

 

طارق انصاری نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے حافظ قاضی ڈاکٹر نعمان احمد کو صدر قاضی مٹو گوڑہ زون مقرر کئے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود نے ایک قابل فرد کو قاضی کے عہدہ پر فائز کیا۔ طارق انصاری نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے انگریزی میں جاری کئے جانے والے تمام دستاویزات (میاریج، خلع سرٹیفکٹس و دیگر سرٹیفکیٹس) ساری دنیا میں قابل قبول ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں کیشور گو ڑ (فرزند ٹی پدما راؤ ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی) اشفاق احمد اڈیشنل ڈی سی پی، ساؤتھ و ویسٹ زون حیدرآباد سٹی پولیس، کنڈی شیلجہ کارپوریٹر بودھا نگر حیدرآباد، سملہ ہیما کارپوریٹر ستیا پھل منڈی، اطہر معین ایگزیکٹیو ایڈیٹر روزنامہ منصف، حیدرآباد مولانا سعید احمد قاسمی بانی دارالعلوم، جمعیۃ العلماء ضلع کھمم، مولانا احسان احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء سٹی نظام آباد، اطہر مظاہری ناظم بیت العلوم سوریا پیٹ، عبدالرزاق، حافظ مرزا عبداللہ بیگ (کے ایس اے)، عزیز اللہ صمدانی، ڈاکٹر فضل احمد، کلیم، محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے

 

معززین وشرکاء تقریب نے حافظ قاضی ڈاکٹر نعمان احمد کو صدر قاضی مٹو گوڑہ مقرر کئے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قبل ازیں حافظ قاضی ڈاکٹر محمد نعمان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں مہمانوں کے لئے ظہرانہ ترتیب دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button