یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں “انگلش لٹریری یونین” پر وقار کا افتتاح
ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس
یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے ایک پراثر تقریب میں اپنی “انگلش لٹریری یونین”(ELU) کےافتتاح انجام دیا۔ جس کا مقصد اپنے طلباء میں ادب اور تخلیقی اظہار کو فروغ دینے کے اسکول کے عزم کومستحکم کیا گیا۔ ہفتہ کے روز اسکول آڈیٹوریم میں منعقد اس پروگرام نے طلباء، اساتذہ، اور ELU اراکین، والدین مین نیا جوش پیدا کیا۔
تقریب کا آغاز پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم کے خطبہ استقبال سے ہوا۔ مسز سلیم کے خطاب نے نوجوان ذہنوں میں ادبی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس میں شامل اساتذہ اور ELU ممبران کی قیادت میں ایک ایسی کمیونٹی بنانے کے اقدام کو سراہا، ساتھ ہی طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
اس تقریب میں محترمہ مریم کی جانب سے ELU کی علامت کی نقاب کشائی کی گئی ۔ جسے باصلاحیت طالب علم ماسٹر سلیمان خان نے ڈیزائن کیا تھا یہ متحرک علامت کلب کے مشن کو پیش کرتا ہے۔ نقاب کشائی کے بعد، ELU کے ہر رکن کو ایک بیج سے نوازا گیا جو ادب سے ان کی وابستگی اور یونین کی طرف سے برقرار رکھی گئی اقدار کی علامت ہے۔نوجوان شرکاء نے اپنے جوش و جذبے سے سامعین کو مسحور کیا۔
اس موقع پر اسکول کے سرپرست اعلی نے ELU کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا اور اراکین کو ان کے جوش و جذبے اور لگن پر مبارکباد دی۔ اس تقریب نے کامیابی کے ساتھ ایک سال کے لیے ادبی سرگرمیوں، ورکشاپس، اور مقابلوں کا آغاز کیا۔