تلنگانہ کے بھینسہ میں کار کا شیشہ توڑ کر نامعلوم سارقین نے رقم کا سرقہ کرلیا
بھینسہ 21/نومبر (اردو لیکس) بھینسہ شہر کے بس اسٹانڈ علاقہ میں واقع ایس بی آئی بینک کے احاطہ میں کھڑی کار کا شیشہ توڑ کر فلمی انداز میں نامعلوم سارقین نے سرقہ کی واردات انجام دی
بھینسہ ڈیویژن کے لوکیشورم منڈل کے موضع گڑچاندہ کا متوطن الم بھوجنا بیڑی کمپنی ملازم نے بتایا کہ وہ بیڑی ورکرس کو رقم کی ادائیگی کے لیے بھینسہ میں نرمل روڈ پر واقع ایس بی آئی بینک سے 90 ہزار روپے نکالے جبکہ مزید 90 ہزار روپے اس کے پاس موجود تھے
جملہ تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار روپیے ایک تھیلی کے اندر کار میں رکھکر بھینسہ بس اسٹانڈ علاقے میں واقع ایس بی آئی بینک میں بڑے نوٹوں کو چھوٹے میں بدلنے کے لیے بینک کے اندر گیا
جس کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم سارقین نے کار کی کھڑکیوں کا شیشہ توڑ کر تھیلی سے تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور دیگر دستاویزی کاغذات کا سرقہ کرلیا بھینسہ پولیس کو اطلاع دینے پر ٹاؤن پولیس سب انسپکٹران محمد غوث اور سرینواس مقام واردات پہنچکر سی سی ٹی وی کیمروں اور مختلف طریقوں سے سارقین کی شناخت اور تلاش میں مصروف تحقیقات ہوگئے۔