جنرل نیوز

روٹری کلب بجنور نے سماجی تنظیموں اور سماجی جہد کاروں کو تہنیت پیش کی

بجنور (یوپی) نمائندہ اردو لیکس

ضلع مجسٹریٹ انکت کمار اگروال، آئی اے ایس نے روٹری کلب بجنور کی جانب سے منعقد تقریب میں مقتدر اور باصلاحیت اداروں اور شخصیات کو اعزاز سے نوازا۔ ان میں جناب غزال مہدی کو “بجنور مہوتسو” کے انعقاد میں انکے تعاون کے لئے اعزاز سے نوازہ گیا۔ بجنور کو ضلع قرار دیے جانے کے 200 سال مکمل ہونے پر 8-10 نومبر تک بجنور مہوتسو منعقد کیا گیا تھا۔

 

غزال مہدی صحت سے متعلق بیداری اور تعلیم کے حوالے سے ایک معروف نام ہے۔ انہوں نے ایک “مفت شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر” قائم کیا ہے جو غریب اور پسماندہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔غزال مہدی کو اعزاز حاصل ہونے پر احباب و بہی خواہون نے مبارکباد دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button