تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم شہر کی مس انڈیا فوٹوجینک ڈاکٹر فرح کو قانون کی ڈگری

تلنگانہ کے کھمم شہر سے تعلق رکھنے والی مسس انڈیا فوٹوجینک ، محترمہ ڈاکٹر فرح نے قانون کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔  محترمہ ڈاکٹر فرح ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور مسلسل محنت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

 

سال 2021 میں محترمہ ڈاکٹر فرحہ کو مسس انڈیا فوٹوجینک کا اعزاز ملا۔ ڈاکٹر فرحہ نے قانون کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے قانون کی ڈگری بھی مکمل کی۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر فرح نے  تلنگانہ بار کونسل میں اپنا نام درج کروایا ۔

 

ڈاکٹر فرح نے اردو لیکس کے نمائندہ حافظ محمد جواد احمد سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ محترمہ ڈاکٹر فرح نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لڑکیوں کو یہ پیغام دیا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اسلامی ماحول اور دینی تربیت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوف خدا اور حجاب میں رہ کر تعلیم حاصل کرنا مسلم لڑکیوں کے لیے اہم ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہوگی۔ کھمم شہر کی مختلف سماجی، سیاسی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈاکٹر فرحہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button