ہم اپنی پہچان اور شناخت کھوتے جارہے ہیں، وجہ امت مین تعلیم کا فقدان ہے۔ عبدالحمید
ریاض ۔ کے این واصف
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے 189وین اجلاس سے سرپرست “الحق ایجوکیشن سوسائٹی” حیدرآباد عبدالحمید نے بحیثیت کلیدی مقرر خطاب کیا۔ انجینئر عبدالحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حاکم سے محکوم ہوئے، اور اب اپنی پہچان، اپنی شناخت بھی کھو رہے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات مین سب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے۔
امت میں اب تعلیمی انقلاب ہی ہماری کھوئی ہوئی شناخت بحال کرسکتا ہے۔ عبدالحمید نے مزید کہا کہ ہمیں اب کسی رہبر یا قیادت کا انتظار کئے بغیر انفرادی اقدام کرنے چاہئے۔ اصراف بے جا سے بجتے ہوئے ہر شخص اپنے بچون کی تعلیم پر توجہ دے اور جنہین اللہ نے نوازہ ہے وہ اپنے عزیز و اقارب مین مستحق بچوں کو تعلیمی اخراجات مین مدد کرین یا امت کی ایسی سوسائٹیز کی مالی اعانت کرین جو ہمارے سماج کے غریب طلباء کے لئے تعلیمی ادارے قائم کئے ہوئے ہیں۔
انجینئیر عبدالحمید نے الحق ایجوکیشن سوسائٹی کی سرگرمیون پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور اہل خیر حضرات سے اس ادارے کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔ انجینئر عبدالحمید نے چار دہائیوں سے زائد عرصہ سعودی عرب مین گزارا۔ وہ الریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ رہے اور پروجکٹ ڈائریکٹر جیسے اعلی عہدے سے ۲۰۱۹ مین سبکدوش ہوئےاور اب اپنے والد کے شروع کردہ پروجکٹ کی نگرانی و سرپرستی کررہے ہیں۔ اجلاس کی ابتداء سارجنٹ سید عبدالحامد کے ابتدائی کلمات سے ہوئی۔ کلب کے صدر سید عتیق احمد نے خیرمقدم کیا۔ ٹوسٹ ماسٹر کوثر نسیم اور ایریا ڈائریکٹر محمد سیف الدین نے بھی اپنی تقاریر پیش کین۔ برجستہ موضوعات سیشن کی نظامت کے این واصف نے کی اور سیشن مین مختلف موضوعات پر شبلی، مبشر، ضیاالحق اور یعقوب خاں نے حصہ لیا۔ “آگہی” ڈاکٹر سعید نواز اور “زاد راہ” کے این واصف نے پیش کئے۔
ناظم اجلاس عبدالقدوس جاوید نے گاہے بگاہے اجلاس کے موضوع “ہماری پہچان” پر روشنی ڈالی اور کلیدی مقرر عبدالحمید کا تفصلی تعارف پیش کیا۔ صدر اجلاس سید عتیق احمد کے اختتامی کلمات پر جلسہ کا اختتام عمل مین آیا۔