جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند پداپلی کے عظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ ; پوشٹرس کا رسم اجرا

ادارہ ادب اسلامی پداپلی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والےعظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ کے پوسٹرز کا رسم اجرا فاران مسجد کامپلکس پر بعد نماز مغرب عمل میں آیا ہے۔اس موقعہ پر جناب محمد متین الدین صدر ادارہ ادب اسلامی ہند پداپلی نے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ہند پداپلی

 

کے زیراہتمام عظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ بہ یاد سیدقدرت اللہ تمکین آفاقی صاحب بروز ہفتہ بتاریخ 30/ نومبر 2024 بوقت 8.30 بجے شب بمقام یم بی گارڈن مغلپورہ بصدارت جناب محمد شعیب الحق طالب صاحب،صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں ملک و ریاست کے مشہور و معروف شعراء اکرام

جناب انس نبیل آکولہ،

جناب فرید مونس آکوٹ،

جناب بشارت علی خان اختر،

جناب رفیق جگر،

جناب رفیع اللہ رفیع،

جناب لایق علی وارثی،

جناب امجد سلیم امجد،

جناب شاخ انور،

جناب اظہر کورٹلوی تشریف لا رہے ہیں، تمام شہریانے پداپلی اور محبین اردو سے خواہش کی ہے کہ اس مشاعرہ کو کامیاب بنائیں۔اس مشاعرہ میں خواتین کے لیے الگ سے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

اس موقعہ پر جناب عبدالحی جاوید صاحب،مولوی خلیل احمد صاحب،مفتی محمد استقام الدین صاحب،مولانا عمران صفی صاحب،مفتی امتیاز خان صاحب،جناب ضمیر الدین صاحب،جناب عارف احمد صاحب کے علاوہ دیگر ادارہ ادب اسلامی ہند پداپلی کے ذمہ داران و اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button