انٹر نیشنل

سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں کی خدمت اور ملکی ترقی اولین ترجیح: سعودی ولی عہد

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن نے کابینہ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سال 2025 کے بجٹ کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ مملکت میں اقتصادی تنوع، صنعت کے فروغ اور ترقیاتی شعبوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تعاون جاری رہے گا۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے جاری تمام منصوبوں پر کام جاری رہے گا جو ملک کی ترقی اور ہم وطنوں کی فلاح وبہبود سے متعلق ہیں۔

انہوں نے جی ڈی پی کے حوالے سے کہا مملکت میں آئندہ برس کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو میں ریکارڈ اضافے کی توقع ہے جو بڑی معیشتوں کے حوالے سے اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا سعودی لیبر مارکٹ میں خواتین کی شرکت 35.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری رواں برس کے نصف تک 21.2 ارب ریال تک پہنچ گئی۔

 

اپنے خطاب کے آخر میں ولی عہد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مملکت واضح طورپر درست راستے پر گامزن ہے، حکومت کا ہدف واضح ہے، خادم حرمین شریفین کی قیادت اور ہدایات کے تحت اولین ترجیح ہم وطنوں اور یہاں رہنے والے غیرملکیوں کی خدمت اور مملکت کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button