جنرل نیوز

کھمم ضلع کے سی پی آئی صدر پوٹو پرساد کا دیہانت ، مختلف قائدین کا خراج ۔  

کھمم ضلع کے سی پی آئی صدر پوٹو پرساد کا دیہانت ہو گیا، اور مختلف سیاسی قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، کھمم ضلع سی پی آئی کے صدر پوٹو پرساد 27 نومبر کی صبح حسب معمول کھمم کے لکارم ٹانک بنڈ پر چہل قدمی کر رہے تھے۔ اسی دوران وہ اچانک نیچے گر پڑے۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں فوری طور پر ممتا ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دیا اور بتایا کہ ان کا دیہانت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

 

پوٹو پرساد کے دیہانت کی خبر ملتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سابق وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے پوٹو پرساد کی نعش پر پھول مالا چڑھائی اور ان کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

 

پوٹو پرساد 64 برس کے تھے اور ان کا ایک بیٹا امریکہ میں مقیم ہے۔ ان کے بیٹے کی آمد کے بعد، سی پی آئی پارٹی کی جانب سے ایک شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جمعہ کی شام، ایک بڑی ریلی کے ذریعے ان کی نعش کو کھمم کے کالوا وڈو شمشان گھاٹ لے جایا گیا، جہاں ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button