تلنگانہ

ایس آئی او تلنگانہ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی عوام سے کی اپیل

حیدرآباد، تلنگانہ – 20 مارچ ( پریس نوٹ) – اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے فلسطین پر جاری نسل کشی کے خلاف مخصوص اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کیا۔

 

ایس آئی او تلنگانہ نے کہا کہ بائیکاٹ کرنا اسرائیلی حکومت کی ناپاک پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی ایک بہترین شکل ہے، ان ناجائز قبضوں کے خلاف جو انسانیت اور تمام بین الاقوامی معیارات کے حدود تک پار کر گئی ہے۔ ایس آئی او نے تمام انسانیت پسندوں سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ اپنی خریداری کے وقت ہر ایک چیز کے بارے میں محتاط رہیں اور اس کا کائی متبادل منتخب کریں۔

 

عوام کی سہولت کے لئے ایس آئی او تلنگانہ نے مخصوص اسرائیلی مصنوعات کی ایک فہرست فراہم کی ہے جو بائیکاٹ تحریک کا حصہ ہیں۔ اس فہرست میں مختلف قسم کے غذائیات و مشروبات، برانڈز وغیرہ شامل ہیں جو فلسطینیوں پر وحشیانہ ظلم و ستم کی کھلے عام حمایت کرتی ہیں اور اسرائیل کو مالی امداد فراہم کرتی ہیں۔

 

محمد فراز احمد، سیکرٹری، ایس آئی او حلقہ تلنگانہ نے کہا کہ یہ بات یقین کے ساتھ کہ سکتے ہیں کہ غزہ میں انسانی جانوں کی تباہی صرف عالمی طاقتوں کی فوجی امداد ہی سے ممکن ہوئی ہے، جس میں ہندوستان کے "اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس” اور اسرائیلیوں کے ایلبٹ سسٹمز کے درمیان حیدرآباد میں قائم مشترکہ منصوبے شامل ہیں جو اسی سازشوں میں مشغول ہیں۔

 

"حیدرآباد اور تلنگانہ کے باشندوں کی حیثیت سے ہم اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تیاریاں اور تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم تلنگانہ کی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور و فکر کریں، اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور اس نسل کشی میں ملوث تمام کارپوریشنوں کے خلاف آواز بلند کریں”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button