نیشنل

اس مہینہ کے آخری اتوار کو تمام ایجنسی بینکس کھلے رہیں گے

حیدرآباد۔ جاریہ ماہ کے آخری اتوار کو تمام ایجنسی بینکس کھلے رہیں گے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبھی ایجنسی بینک 31 مارچ کو عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

 

حکومت ہند نے سرکاری رسیپٹ اور ادائیگی سے متعلق بینکوں کے سبھی برانچ کو 31 مارچ کو لین دین کے لیے کھلا رکھنے کی خواہش کی ہے تاکہ مالی سال 2023 میں رسیپٹ (حصول) اور ادائیگی سے متعلق سبھی سرکاری لین دین کا حساب رکھا جا سکے۔آر بی آئی کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ کو مالی سال کا سالانہ اختتام (اینول کلوزنگ) ہونے کے سبب سبھی بینکوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

 

تمام بینکوں کو بھیجی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے آخر تک ہونے والے ٹرانزیکشن اسی سال میں درج ہونے چاہئیں اس لیے سبھی بینکوں کو کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button