نظام آباد میں تعمیراتی کام کے دوران برقی شاک لگنے سے شیخ عمران نامی مستری کی موت
مجلس قائدین کی بروقت مداخلت پر پوسٹ مارٹم کی تکمیل. مالک مکان و گتہ دار کی جانب سے 5 لاکھ معاوضہ کا تیقن.
نظام آباد. 3/ڈسمبر. (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا. تفصیلات کے مطابق ڈیویثزن 30 نزد مسجد عائشہ آٹو نگر کے رہنے والے شیخ عمران نامی شخص جو کہ پیشہ سے مستری ہے
آج حبیب نگر علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران برقی شاک لگنے سے شدید حادثے کا شکار ہوکر اس کی موت واقع ہوگئی. اس بات کی اطلاع ملتے ہی ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی اور معتمد و کواپشن ممبر شہباز احمد کے ہمراہ ٹاون مجلس قائدین و کارپوریٹرس کے ایک وفد نے گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد پہنچ کر مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی
اور پوسٹ مارٹم کے مراحل کی جلد تکمیل کے لیے ضلع سرکاری دواخانہ انتظامیہ سے موثر نمائندگی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا. بعد ازاں ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی و معتمد شہباز احمد کی کامیاب مساعی کے بعد مرحوم شیخ عمران کی جانب سے گتہ دار کو بقایا 80 ہزار روپے معاف کروانے کے علاوہ مالک مکان و گتہ دار کی جانب سے مرحوم کے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپے دینے کا بھی تیقن دلایا گیا.
اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی نے کہا کہ مستری و لیبر ایسوسی ایشن کی جانب سے تعمیری و لیبر کا کام کرنے والوں کو ایسوسی ایشن کی جانب سے لیبر کارڈ کی اجرائی اور انسورنس کارڈ جاری کیا جانا چاہئے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات کا شکار غریب مزدور پیشہ افراد و انکے اہل خانہ کو سرکاری امداد مل سکے.
علاوہ ازیں اپنے گھروں و دیگر عمارتوں کا کام دینے سے قبل گتہ دار و مزدوروں کے لیبر کارڈ اور انسورنس کارڈ کی جانچ کے بعد ہی کام کی ذمہ داری دینے چاہئیے تاکہ اس طرح کے حادثے یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر انھیں کوئی قانونی و نجی مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے.
اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی. معتمد و کواپشن ممبر محمد شہباز احمد کارپوریٹرس عبدالعلی باغبان. محمد ریاض احمد. عبدالسلیم. کواپشن ممبر ارشد پاشاہ. قائدین مجلس خلیل احمد. امر فاروق. کے ہمراہ مستری ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عارف. مالک مکان ملک بھائی و دیگر موجود تھے.