ایجوکیشن

محترمہ جی سجاتا کو ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر چارمینار کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد 3- دسمبر ( اردو لیکس) ریجنل جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجو کیشن حیدرآباد نے اپنے حکام مورخہ 25- نومبر 2024ء کے ذریعہ محترمہ جی سجاتا گزیٹیڈ ہیڈمسٹریس گریڈ 2 گورنمنٹ ہائی اسکول نلہ کنٹہ کو اضافی ذمہ داری کے ساتھ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار مقررکیا ہے محترمہ جی سجاتا نے اپنے عہدہ کا جائزہ بھی حاصل کرلیاہے۔

 

محترمہ جی سجاتا کا محکمہ تعلیمات میں پہلا تقرر1989 میں گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول گنج بھونگیر (ڈسٹرکٹ یادادری – بھونگیر ) پر عمل میں آیا تھا اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھونگیر ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول صنعت نگر ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نارائن پیٹ گورنمنٹ ہائی اسکول وکالج بھونگیر پربھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

 

ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون کا عہدہ سنبھالنے پر چارمینار زون کے ہائی اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس ‘ اساتذہ اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button