نیشنل

جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین گرفتار

نئی دہلی _ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ورکنگ صدر ہیمنت سورین کو ای ڈی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ اراضی گھوٹالے کے معاملے میں تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں ای ڈی حکام نے حراست میں لے لیا، ای ڈی حکام کی گرفتاری سے قبل انہوں نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ راج بھون گئے اور گورنر کو اپنا استعفیٰ  سونپ دیا۔  گورنر کی جانب سے ہیمنت سورین کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد ان کے قریبی دوست چمپائی سورین کو نیا چیف منسٹر منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button