تلنگانہ

4 نومبرتک حیدرآباد میں بارش اورکہر

file photo

حیدرآباد: شمال مشرقی مانسون سرگرم ہے جس کی وجہہ سے تمل ناڈو، پڈوچیری اور ساحلی آندھرا میں شدید بارش کے نتیجہ میں حیدرآباد میں آئندہ تین دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 4 نومبر تک شہر کے تمام حصوں میں آسمان ابر آلود رہے گا، شام اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ ساتھ ہی صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہرمیں آج کئی مقامات پرہلکی بارش یا بوندا باندی ہوئی اورسردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس اثنا میں محکمہ موسمیات نے سردی کی لہرمیں شدت کا بھی انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button