جنرل نیوز

فرائض نمازسے ہرگز لا پرواہی نہ کی جائے۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی اور دیگر کا ہلکٹہ شریف میں جلسہ سے خطاب   

ممتازعالم دین مولانا محمد عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن راجیہ سبھا نے کہا ہے کہ مسلمان فرائض نماز پنجگانہ با جماعت سے ہرگز لا پرواہی وغفلت نہ برتیں،ہمیں دنیا میں بھیجاگیا ہے،اس کا مقصد ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت حضور اکرمؐ نے ہمیں بہتر اعمال کا حکم دیا ہے اور برائی سے احتراز کرنے کی سختی سے پابند فرمایاہے۔انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ نظامیہ حافظ محمد انواراللہ فاروقی ؒ کی دینی و ملی،روحانی خدمات لائق صد تحسین وقابل فخرہے۔

 

ان خیالات کااظہار مولاناعبیداللہ خان اعظمی نے کل رات آستانہ قدیریؒ ہلکٹہ شریف، واڑی جنکشن،ضلع گلبرگہ شریف کرناٹک میں جلسہ فیضان اولیاء اللہ سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جو حضرت خواجہ سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنیؒ کے سالا نہ عرس تقاریب کے موقع پر منعقد کیاگیا تھا۔2/اگست کوبعد نماز فجرخدمت صندل مالی انجام دی گئی جس کی نگرانی حضرت خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف بہ حضرت تُرابؔ قدیری سجادہ نشین نے کی۔

 

جلسہ کاآغاز مولانا حافظ محمد غلام علی قرائت کلام پاک سے ہوا۔ندیم اشہر،اشہر بہرائچی، سیدصادق حسین گلبرگہ شریف نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت شریف پیش کی۔ مولاناسیدشاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی نے کہاکہ ہم اللہ پاک سے ڈرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ اولیا اللہ کے آستانے مرجع خلائق ہیں جہاں پر صدیوں گذر جانے کے باوجود بلالحاظ مذہب وملت لوگ حاضری دیتے ہیں روحانی وعلمی فیضان سے مالامال ہوتے ہیں

 

۔مولانا عرفان اللہ شاہ نوری بانی مدرسہ دارالعلوم سیف الاسلام خلوت،مولاناسیدشاہ انواراللہ قادری،مولانافظ مفتی سید عبدالرشید قادری،مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی گلبرگہ شریف،مولانا محمد تسلیم انصاری صدر مدرس مدرسہ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ، مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولاناحافظ محمد عبدالباری ساجد قادری چشتی مولوی کامل جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ شہ نشین حضرت مولانا حافظ مفتی اسماعیل الہاشمی اُستاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ منصور علی خان چیف ایڈیٹر ادراک،حضرت مولانا شیخ امان اللہ قادری چشتی یمنی سجادہ نشین ومتولی چٹگوپہ شریف،مولانا خواجہ سید شاہد قادری قدیری یمنی بندہ نوازی،حضرت سیدعین الحسین چشتی قادری،مولانامفتی سیدشاہ چنداحسینی زبیر بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ گوگی شریف کرناٹک،حضرت سید کامران چشتی قادری، مولانامحمد عبد الضمیر طاہری قادری سجادہ نشین ومتولی شہنشاہ ولایتؒ محبوب نگر،جناب صوفی شاہ محمد خواجہ خان چشتی قادری مرزائی قلندری شطاری سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرات پیرلہ مریؒ،جناب محمد عبدالقدوس نقشبندی جہانگیر پاشاہ میرمجلس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ،جناب محمد مکین انصاری، جناب محمدسہیل چشتی،علامہ محمد انوار اللہ نظامی،مولانا حافظ بشارت علی خان نقشبندی، مولانا حافظ محمد صابر پاشاہ قادری صدرمؤدب دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ،مولانا حافظ محمد عثمان قادری قدیری اورحافظ محمد عبدالقدیرقادری امیردعوت اسلامی شاہ پور وہزاروں افراد بلالحاظ مذہب وملت نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button