تلنگانہ

مجلس کی آواز کو رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے دبانے کی کوشیش کی _ مجلس کے نمانیدہ کونسلرس کی جیل سے رہائی کے بعد بیان

بودھن /  مجلس اتحاد املسمیبن بودھن کے نمائندہ کونسلرس کی نظام آباد جیل سے رہائی عمل میں آئی ان نمائندہ کونسلرس کا  استقبال  مجلس نظام آباد کے قایدین نے کی

 

اس موقع پر رہا ہونے والے نوید رضا اور الطاف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رکن اسمبلی بودھن ہم پر غیرضروری الزامات لگا کر ہم کو پھنسایا گیا  ہم صرف بودھن کی ترقیاتی کاموں کے بارے  رکن اسمبلی سے پوچھا تھا جس پر   ہم پر قتل جیسے الزامات لگا کر جیل بھیج دیا گیا ۔ مجلس کے لے جیل میں رہنا کوئی نئی بعد نہیں ہے بودھن کی عوام اب انے والے انتخابات میں سبق سیکھائیں گے ۔ انہوں نے صدر مجلس برسٹر اسدالدین اویسی ایم پی ،  رکن اسمبلی احمد بلعلہ و انچارج ضلع نظام آباد محمد جابر احمد اور ضلع نظام آباد مجلس کے تمام قایدین وہ بودھن کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا

 

واضع رہے کے گزشتہ ماہ مجلس کے دو نمانیدہ کونسلر نوید رضا الطاف نے رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کے بودھن میں مختلف ترقیاتی کاموں میں مصروف تھے کے اس دوران مجلس کے دو نمانیدہ کونسکر نے رکن اسمبلی کے گاڑی کے قریب اکر ان سے ڈبل بیڈروم اقلیتوں کے لے سبسیڈی لوں کے تعلق سے سوالات کئے ۔  اس موقع پر کچھ تلخ گفتگو ہونے پر رکن اسمبلی نے ان افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کی  پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں جیل بھیج دیا تھا

 

جس پر ان دو نمانیدہ کونسلر کو پولس نے ان کے گھروں سے گرفتار کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button