تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے چیکس کی تقسیم کے پروگرام کی تاریخ تبدیل

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں مسلمانوں کو اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیکس کی تقسیم کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین امتیاز اسحاق نے کہا کہ چیک تقسیم کرنے کا پروگرام اس مہینے کی 16 تاریخ کے بجائے اس مہینے کی 19 تاریخ سے شروع کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلسل تعطیلات کے پیش نظر  اسکیم کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں قرض کے لئے درخواست داخل کرنے والوں کو حکومت نے پہلے مرحلے میں 10,000 مستحقین میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بینک لنک کے بغیر دی جائے گی اور اس رقم کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button