جنرل نیوز

مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری سپرد لحد ـ جمعہ کو فاتحہ سیوم 

حیدرآباد 17- جنوری ( محمد حسام الدین ریاض )- حیدرآباد دکن کی ممتاز ومعروف قدیم شخصیت وپیرطریقت مولانا سیدشاہ مظہر حسینی صابری مشیر اعلیٰ کُل ہند جعیة المشائخ جن کا کل 16ـ جنوری کی شب دیر گئے انتقال ہوگیا نماز جنازہ چہارشنبہ17- جنوری کو بعدنماز ظہر مسجدغوثیہ فرحت نگر دبیرپورہ حیدرآباد میں ادا کی گئی

 

ـ احاطہ خانقاہ صابریہ دبیرپورہ میں ان کے والد بزرگوار حضرت سید شاہ صابر حسینی رح کے پہلو میں تدفین عمل میں آئی – مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری نے متعدد عوامی فلاحی کاموں میں نمایاں حصہ لیا تھا ـ مولانا نوری شاہ رح ‘ مولانا محمد حمیدالدین حسامی عاقل رح بانی جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد ‘جناب محمد عبدالرحیم قریشی ‘ مولانا سلیمان سکندر ( کل ہند مجلس تعمیر ملت )’ مولانامحمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ واے پی ‘ مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ جناب سید لطیف الدین مرحوم اور جناب سید وقارالدین مرحوم ( روزنامہ رہنماۓدکن ) جناب خان لطیف محمد خان مرحوم ایڈیٹر روزنامہ منصف اور دیگر معززین سے ان کے گہرے مراسم رہے وہ انتہائی ملنسار اورخوش طبع انسان تھے ـ

 

مرحوم کے فرزندان جناب سید شاہ محمود حسینی صابری جانشین ‘ جناب سید شاہ محمد حُسینی صابری عرف حسن صابری ‘ جناب سید شاہ حامدحُسینی صابری ‘ جناب سید شاہ احسن اللہ حُسینی صابری حسنین پاشاہ اور جناب سید شاہ علی اکبر حسینی صابری سے گھر پہنچکر تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ وتدفین کے موقع پرموجود رہنے والوں میں جناب محمد محمود علی سابق وزیرداخلہ’ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی وصدر کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین ‘ سینئیر کانگریس قائد جناب محمد علی شبیر ‘ مجلسی ارکان اسمبلی جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ ‘ جعفر حسین معراج ‘ مولانا سعادت پیر بغدادی ‘ مولاناسید مجیب حسین بغدادی ‘ مولانا محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ‘ جناب سہیل محمود قادی کارپوریٹر’ جناب شکیل محمود سابق کارپوریٹر ‘ جناب ممتاز احمد خان سابق رکن اسمبلی ‘ جناب مختار احمد خان ‘ ڈاکٹر امتیاز احمد خان ‘ مولانا سید رؤف حُسین بغدادی ‘ جناب ضیاء الدین نئیر صدر کُل ہند مجلس تعمیرملت ‘ جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی تعمیر ملت ‘ ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد اسٹیڈی سرکل ‘ قاری محمد علی سلیم رکن شوریٰ تعمیر ملت ‘ جناب محمد اعظم علی خرم ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ ‘ جناب خواجہ قیوم انور ‘مولانا حامد محمد خان سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ’ ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ ‘ جناب علی بن ابراھیم عبداللہ مسقطی ‘ جناب مُنیر الدین احمد مختار’ مولانا سید غلام غوث شیخین احمد شطاری کامل پاشاہ ‘ مولانا سید ابراہیم پاشاہ قادری ‘ مولانا سید آل مصطفیٰ قادری علی پاشاہ ‘ مولانا سید آل رسول قادری علی شبرپاشاہ ‘ مولانا سید آل محمد قادری حسنین پاشاہ ‘ جناب محمد صفی اللہ ڈپٹی سکریٹری حکومت تلنگانہ ‘ مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری ‘ مولانا مفتی محمد واجد پاشاہ قادری ‘ ڈاکٹر محمد صفی اللہ ‘ مولانا سید رؤف حسینی بغدادی ‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی ‘ مولانا شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ’ مولانا سید شاہ میر مصطفی ٰ علی عرفانی ‘ مولانا عمران پاشاہ کنج نشین ‘ جناب سید شاہ نورالحق قادری ایڈوکیٹ ‘ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ‘ جناب محمد حُسام الدین ریاض ‘ قاضی میر محمد قادر علی چیف قاضی شریعت پناہ بلدہ حیدرآباد ‘ جناب افتخار شریف شکاگو ‘ حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی ‘ جناب زبیر بن سلیم العمودی ‘ ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ‘ جناب حامد صابری معین ‘ جناب اسد عباس ( فرزند کپتان محمد اظہر الدین ) ‘ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری’ جناب محمد ریاض احمد صوفی ‘ حافظ سلطان مجاہد ‘ جناب مُبین حامد ( منان کراکری ) ‘ قاری محمد دستگیر خاں قادری ‘ جناب سید مجتبیٰ عابدی ‘جناب سید ابوبکر صابری ‘ جناب سید ابرار صابری ، کانگریس قائدین سمیر ولی اللہ اور محمد امتیاز کے علاوہ مریدین ومعتقدین کی بھاری تعداد نے اظہار تعزیت کیا ـ فاتحہ سیوم جمعہ 19- جنوری کو بعدنماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں مقرر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button