ریاض میں “سکسس XI” کا قیام – سکسس گروپ کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ
ریاض ۔ کے این واصف
ریاض کا معروف ادارہ “سکسس گروپ” جس کے تعلیمی ادارون کے علاوہ بہت ساری دیگر کامیاب تجارتی سرگرمیان ہیں نے ایک کرکٹ کلب “سکسس XI” کا قیام عمل میں لایا۔ کلب کے رسمی افتتاح کرنے کے بعد کلب کے چیرمین ڈاکٹر ایس این مسعود نے کہا کہ سکسس گروپ کوئی چار دہائیوں سے تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا بہتر صحت کی برقراری کے لئے ورزش یا کسی اسپورٹس سرگرمی سے جڑنا ضروری ہے۔
اسی کے پیش نظر سکسس گروپ نے “سکسس XI” کا قیام عمل مین لایا۔ ڈاکٹر مسعود نے مزید کہا کہ گروپ جلد ہی نوجوانون کی تربیت کے لئے کرکٹ، فٹبال، والیبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینز وغیرہ کی اکیڈمیز کا قیام عمل لائے گا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اسپورٹس سرگرمیون سے جوڑاجاسکے۔ انھون نے ٹیم کو پوری محنت اور لگن کے ساتھ مقابلوں میں اپنے کھیل کا مظاہرے کا مشورہ دیا۔ افتتاحی پروگرام میں وائس چیرمین سکسس XI اسامہ مسعود نے خیرمقدم کیا۔
سکسس XI کے کھلاڑیوں مین آصف بٹ کپٹین، شیخ نبیل علی، عامر محبوب، عبدالوہاب، اعجاز، آعظم، نبیل حسن، نوید، اویس فاتح، قیصر، صدیق، نواز، وسیم اور شہروز شامل ہیں۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول، منصورہ ریاض مین منعقد افتتاحی تقریب مین چیر مین سید این مسعود نے کھلاڑیوں میں کلب ٹیم جرسیز تقسیم کئے۔
سکسس XI ٹیم “ریاض کرکٹ اسوسی ایشن” کے زیر اہتمام جاری RCA Winter Challenge 2024 کے “درعیہ ریاض لیگ” مین حصہ لے رہی ہے جس نے اب تک لیگ کے چار میں سے تین میچ جیت چکی ہے۔